جموں14فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کی تمام کمیونٹی کے لوگوں کے لیے کام کررہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کئی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ہماری حکومت تمام کمیونٹی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔حکومت کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ اس دوران، وزیراعلیٰ نے نمائندوں سے بھی کہاہے کہ وہ سبھی لوگوں کی ترقی میں ان کی شرکت کویقینی بنائے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ نے صبر کے ساتھ لوگوں کے معاملات کو سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو وقت کی حد کے اندر اندرحل کرلیاجائے گا۔